کراچی(اسٹاف رپورٹر)معروف شاعر سید حیدر عباس رضوی ( عظمت بلگرامی ) اور انکی اہلیہ حسن بانو رضوی کی برسی کے سلسلہ میں قرآن خوانی و مجلس 25اکتوبر ہفتہ کو امام بارگاہ آل عبا گلبرگ میں بعد نماز مغربین ہوگی ، سوز خوانی مرتضیٰ علی کاظمی وبرادران ،سلام فراست رضوی ،عقیل عباس جعفری اور ظفر عابدی جبکہ خطابت علامہ صادق عباس عابدی کرینگے،بعد ختم مجلس انجمن معین العزاء نوحہ خوانی کرے گی۔