کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مبشر حسن نے پھل و سبزیوں سمیت ایشائے خوردونوش کی بلا جواز بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ شہرقائد گراں فروش مافیہ کا مرکز بنتا جارہا ہے۔ روزمرہ اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی نوٹس تو لیتے ہیں مگر عملی اقدامات نظر نہیں آرہے۔