کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیو سیکریٹریٹ میں ایک تقریب میں سندھ سیکریٹریٹ ایمپلائز نان گزیٹڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن (سینوا) کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا، نومنتخب عہدیداران میں صدر معشوق منگڑیجو، جنرل سیکریٹری گل حمید بلوچ، سینئر نائب صدر فیصل میمن، نائب صدر بلاول جونیجو اور فنانس سیکریٹری مخدوم ولی محمد شامل ہیں،تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد محفلِ میلاد منعقد کی گئی۔