کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ماڑی پور نیو ٹرک اڈا گیٹ نمبر ایک کے قریب تیز رفتار مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی ، حادثےمیں 3 مسافر زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت 25 سالہ عبدالستار، 35 سالہ ایاز احمد اور 25 سالہ عبدالجبار کے ناموں سے ہوئی ہے۔