اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع اور الیکشن کمیشن سمیت کئی وزارتوں کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دیدی ،رمضان میں قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے پلان لانے کا فیصلہ ،گاڑیوں کی درآمد سے متعلق مختلف اسکیموں کے طریقہ کار میں ترامیم پر غور،بلدیاتی انتخابات کے اخر اجات کیلئے 45 کروڑ 59 لاکھ ، میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کیلئے اڑھائی ارب کی گرانٹ منظور، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے عوام کی قوت خرید کے تحفظ اور مجموعی قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل نگرانی، متعلقہ اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی اور بر وقت حکومتی اقدامات کی ہدایت کی ، اجلاس کے وران وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کے چیف اکانومسٹ ڈاکٹر امتیاز احمد نے ملک میں مہنگائی کے رجحان اور قیمتوں میں اتار چڑھائو پر تفصیلی بریفنگ دی جس میں نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کی سفارشات اور نتائج بھی شامل تھے۔ ڈاکٹر امتیاز نے کمیٹی کو بتایا کہ مرغی، چاول اور ایل پی جی سمیت اگرچہ کچھ اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں کمی آئی ہے تاہم چینی، گوشت، خوردنی تیل اور گھی جیسی بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔