کراچی (نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا قریبی صنعتکار گوتم اڈانی کوکھربوں کا سہارا، خفیہ حکمت عملی بے نقاب،11.32کھرب روپے (3.9ارب ڈالر)کا منصوبہ وزارتِ خزانہ اور نیتی آیوگ کے اشتراک سے تیار کیا گیا۔ مقصد بین الاقوامی سطح پر کمزور ہوتی سرمایہ کاری کے باوجود اڈانی گروپ کی ساکھ بحال کرنا تھا۔ اس وقت اڈانی گروپ بھاری قرضوں و امریکی محکمۂ انصاف کی رشوت و دھوکہ دہی فردِ جرم کے دباؤ میں تھا۔امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ کی خصوصی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے خفیہ طور پر ایک منصوبہ تیار کیا جس کے تحت 3.9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری گوتم اڈانی گروپ کی کمپنیوں میں کی گئی، یہ رقم اسٹیٹ اونڈ لائف انشورنس کارپوریشن (LIC) کے فنڈز سے آئی۔ یہ منصوبہ اُس وقت تیار ہوا جب اڈانی گروپ بھاری قرضوں اور امریکی محکمۂ انصاف کی رشوت و دھوکہ دہی کی فردِ جرم کے دباؤ میں تھا۔