پشاور(جنگ نیوز)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ہفتہ کے روز لیڈی ریڈنگ ھسپتال پشاور کا دورہ کیا اور ہنگو دھماکہ کے زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کی،گورنر خیبر پختونخوا نے ہنگو دھماکہ کے زخمی پولیس اہلکار کی حوصلہ افزائی اور اس کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا. گورنر نے ہسپتال انتظامیہ سے زخمی پولیس اہلکار کو علاج معالجہ سہولیات سے متعلق معلومات بھی حاصل کیں،گورنر نے اس موقع پر کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پولیس نے بے مثال قربانیاں دی ہے، پولیس کے بہادر جوان صوبہ کے عوام کا فخر ہیں۔