کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) رائٹرز گلڈ آف اسلام پاکستان کے انتخابات مکمل ، عبدالغنی شہزاد بھاری اکثریت سے مرکزی صدر ، مفتی کریم اختر اورکزئی مرکزی سیکرٹری جنرل اور خلیل اللہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئے انتخابات میں ملک بھر سے تین سو ایگزیکٹو ممبران میں سے اکثریت نے آن لائن ووٹنگ کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کیا دریں اثنا نومنتخب صدر عبدالغنی شہزاد اور جنرل سیکرٹری مفتی کریم اختر اورکزئی نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا۔