اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسلام آباد میں ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج سرحدوں کی صورتحال سے پوری طرح چوکس ہے اور دشمن کے مذموم عزائم کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست سے بھارتی قیادت ہذیانی کیفیت میں مبتلا ہے۔ مسلح افواج مادر وطن کی حفاظت کے لئے پوری طرح چوکس ہیں۔ سر کریک سے متصل علاقے میں جنگی مشقوں پر بھارتی میڈیا کا واویلا ایک روایتی ڈرامے سے زیادہ کچھ نہیں۔ معمول کی ان جنگی مشقوں کو بڑھا چڑھا کر بیان کرنا بھارتی گودی میڈیا کا آزمودہ حربہ ہے جو معرکہ حق کے دوران اٹھائی جانے والی خِفّت کو مٹانے کی ایک اور بھونڈی کوشش کے علاوہ کچھ نہیں۔ ریاست پاکستان اور افواج ایسی گیدڑ بھبھکیوں سے پہلے مرعوب ہوئے نہ اب ہونگے۔ افواج پاکستان ملکی دفاع کیلئے پر عزم اور ہمہ وقت چوکس ہیں اور کسی بھی بھارتی جارحیت کا پہلے سے زیادہ مؤثر اور بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔