• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنکھوں سے بڑھاپے اور دل کے امراض کا پتہ لگانا ممکن، حیران کن تحقیق

کراچی (نیوزڈیسک) کینیڈین محققین نےحیران کن انکشاف کیا ہے کہ— آنکھوں سے بڑھاپے اور دل کے امراض کا پتہ لگانا ممکن ہے۔ ریٹینا میں خون کی باریک نالیوں کا تجزیہ حیاتیاتی عمر اور دل کے امراض کا سراغ دے سکتا ہے۔سادہ اور کم شاخ دار خون کی نالیاں دل کے امراض اور سوزش سے جڑی پائی گئیں۔ سائنس دانوں نے مزید دواہم پروٹینز کی نشاندہی کی جو بڑھاپے اور امراض کا باعث بن سکتی ہیں۔یہ تحقیق جریدہ سائنس ایڈوانسز میں شائع ہوئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ آنکھ کی ریٹینا جسم کے دوران خون کے نظام کا ایک قدرتی، غیر مداخلتی منظر پیش کرتی ہے۔ اس میں ہونے والی تبدیلیاں جسم کی دیگر خون کی نالیوں میں ہونے والی تبدیلیوں کی عکاسی کرتی ہیں۔تحقیق کے مطابق 74 ہزار سے زائد افراد کے ریٹینا اسکین، جینیاتی ڈیٹا اور خون کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا۔ جن لوگوں کی خون کی نالیاں کم شاخ دار تھیں، ان میں دل کے امراض، جسمانی سوزش اور کم عمر ہونے کے آثار زیادہ پائے گئے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ریٹینا اسکین کو ہی ایک تیز، سستا اور غیر پیچیدہ طریقہ بنایا جا سکتا ہے جو دل کی بیماریوں، فالج یا ڈیمنشیا جیسے امراض کے خطرات کی نشاندہی کرے۔

اہم خبریں سے مزید