• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے وفاقی سیکرٹری اطلاعات کی تقرری، فیصلہ رواں ہفتے ہوگا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)نئے وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کی تقرری کا فیصلہ رواں ہفتے ہوگا۔وزارت اطلاعات نے گریڈ 21کے افسر ارشد منیر‘اشفاق  خلیل ‘عمرانہ وزیر اورسعید احمد شیخ کے نام  وزیر اعظم کو بھجوا دیے، عنبرین جان کی ریٹائرمنٹ پر وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کا اہم عہدہ 23 اکتوبر2025سے خالی ہے ،ابھی تک اس عہدے پر تقرری نہیں کی گئی ۔ ذرائع کے مطا بق وزارت اطلاعات نے سیکرٹری اطلاعات و نشریات کیلئے وزیر اعظم کے پر یس سیکرٹری ارشد منیر‘ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل ‘ایگزیکٹو ڈی جی انفارمیشن سروس اکیڈمی عمرانہ وزیر اورایگزیکٹو ڈی جی ٖ ڈیجیٹل کمیو نیکیشن ڈ یپارٹمنٹ اور ڈی جی ریڈیو سعید احمد شیخ کے نام وزیر اعظم کو ارسال کئے ہیں ، جن میں انفارمیشن گروپ کے ارشد منیر اور اشفاق احمد خلیل کا ڈومیسائل خیبرپختونخواہ کا ہے عمرانہ وزیر کا ڈومیسائل سابقہ فاٹا اور سعید احمد شیخ کا ڈومیسائل پنجاب کا ہے۔وزیراعظم نئے سیکرٹری اطلاعات و نشریات کی تعیناتی کا فیصلہ کریں گے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئے سیکرٹری اطلاعات و نشریات کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا ۔  یاد رہے عنبرین جان 22اکتوبر کو 60سال کی عمر کو پہنچ کر ریٹائر ہوگئیں تھیں۔
اہم خبریں سے مزید