کراچی (نیوز ڈیسک) روزنامہ جنگ میں مورخہ 25؍ اکتوبر 2025ء کو انصار عباسی کی خبر بعنوان ’’عمران خان 2026ء اور اس کے بعد بھی جیل میں رہیں گے، محاذ آرائی کی پالیسی تبدیل ہونے تک ریلیف کا امکان نہیں، تحمل مزاج پی ٹی آئی قیادت‘‘ کی اشاعت میں ٹائپنگ کی غلطی کے باعث القادر کیس کو العزیزیہ کیس لکھ دیا گیا۔انصار عباسی کی خبر میں القادر ہی لکھا تھا اور انگریزی اخبار دی نیوز میں یہ درست شائع ہواہے۔ لیکن روزنامہ جنگ میں ترجمہ کرتے وقت ڈیسک کی غلطی سے العزیزیہ لکھ دیا گیا۔ اس حوالے سے ادارہ جنگ اپنی اس غلطی درست کرتے ہوئے واضح کرتا ہے کہ درست الفاظ القادر ٹرسٹ کیس ہیں۔