• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اردو میں مالی و انتظامی بحران، سینیٹر جان محمد بلیدی کے صدر اور وزیرِاعظم کو خطوط

کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی اردو یونیورسٹی میں مالی بحران کے بعد انتظامی بحران بھی شدت اختیار کر گیا، سینیٹ کے اجلاس میں وفاقی وزارت تعلیم اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں نے شرکت سے معذرت کرلی، متعدد اراکین سینیٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، اساتذہ اور ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن کئی ماہ سے بند، سینیٹر جان محمد بلیدی کی صدر اور وزیرِاعظم سے مداخلت کی اپیل،وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی میں بڑھتے ہوئے مالی بحران کے بعد شدید انتظامی بحران پیدا ہوگیا ہے، وائس چانسلر کی جانب سے طلب کیے جانے والے سینیٹ کے اجلاس میں وفاقی وزارت تعلیم اور ہائیر ایجوکمیشن کمیشن کے نمائندوں نے شرکت نہیں کی۔ متعدد دیگر اراکین سینیٹ بھی غیر حاضر رہے، اساتذہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔وائس چانسلر نے اپنی تنخواہ میں بڑا اضافہ منظور کروا لیا،اس سنگین صورتحال پر سینیٹر جان محمد بلیدی نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف کو دو الگ الگ خطوط لکھ کر فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔سینیٹ آف پاکستان کے رکن، نیشنل پارٹی کے جان بلیدی نے صدرِ مملکت کو ارسال کردہ خط میں نشاندہی کی ہے کہ جامعہ اردو کے درجنوں اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ کئی ماہ سے مکمل تنخواہوں اور ہاؤس رینٹ الاؤنس سے محروم ہیں، جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کو سالہا سال سے پنشن اور واجبات ادا نہیں کیے گئے۔ان کا کہنا ہے کہ بعض ریٹائرڈ اساتذہ اپنے واجبات کے لیے احتجاج پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ کئی بزرگ اساتذہ علاج معالجے کیلئے مالی امداد کے منتظر ہیں۔سینیٹر بلیڈی کے مطابق، جامعہ اردو کے پاس مبینہ طور پر67کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز موجود ہیں لیکن اس کے باوجود تنخواہیں اور پنشن ادا نہیں کی جا رہیں۔
اہم خبریں سے مزید