• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سعودیہ اقتصادی فریم ورک پر اتفاق، توانائی، صنعت، کان کنی، آئی ٹی، سیاحت، زراعت، غذائی تحفظ کے شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)پاکستان اور سعودی عرب نے اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شعبوں میں کئی سٹریٹجک اور اعلی اثرات کے حامل منصوبوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے توانائی، صنعت، کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت، زراعت اور غذائی تحفظ سمیت ترجیحی شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔ منگل کوجاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے مابین ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ سعودی ولی عہد اور شہباز شریف کی ملاقات کے دوران ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق ہوا۔

اہم خبریں سے مزید