• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پختون قوم یکسو ہو کر معاشرے کی بہتری و فلاح کیلئے کام کر ے ،ڈاکٹر قبلہ ایاز

پشاور (لیڈی رپورٹر)قومی اصلاحی تحریک خیبرپختونخوا کے زیراہتمام پشاور میں کنونشن کاانعقاد ہوا جس میں سماجی راہنماؤں، مصالحت کاروں، وکلاء،پروفیسرز اور میڈیا نمائندگان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی تحریک کے سربراہ سہراب علی خان نے کنونشن کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ پْرامن، مستحکم، خوشحال اور منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے دینی، سماجی، فکری اور اصلاحی مشاورت فراہم کرنا اور ایک مضبوط نیٹ ورک کا قیام عمل میں لانا ہے اس موقع پر ڈاکٹر قبلہ ایاز ممبر شریعہ اپیلیٹ بینچ (سپریم کورٹ آف پاکستان) نے کہا کہ پختونوں کو یکسو ہوکر معاشرے اور ملک کی بہتری کے لئے کام کرنا چاہیے قومی اصلاحی تحریک کے صدر بریگیڈیئر (ر) امیر محمد خان نے کہا کہ اس کنونشن سے یہی پیغام دینا مقصود ہے کہ نوجوان نسل اور عوام میں اصلاح معاشرہ، سماجی ہم آہنگی، اور مذہبی اعتدال پسندی کے پیغام کو عام کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام صوبے میں مثبت تبدیلی،فکری بیداری اور عملی کام کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگاممبر قومی اصلاحی تحریک تحمید جان ازہری نے کہا کہ یہ نہایت مسرت کا موقع کے تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ آج اس قومی اصلاحی تحریک میں شریک ہیں اور نمائندگی کر رہے ہیں اس طرح کے تقریبات کا اہتمام کرنا چاہیے تاکہ ہم ایک پرامن،خوشحال،مستحکم اور ترقی یافتہ معاشرے کا قیام اور تشکیل ممکن بنائیں۔
پشاور سے مزید