پشاور(جنگ نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ رحیم اللہ محسود نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عامر علی شاہ کے ہمراہ فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ برانچ کا دورہ کیا اور وہاں زیر علاج تھیلی سیمیا کے متاثرہ بچوں سے ملاقات کی، فرنٹیئر فاؤنڈیشن کوہاٹ برانچ کے انچارج محمد اسماعیل نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کو امراض خون میں مبتلا بچوں کو انتقال خون سمیت دیگر فراہم کی جانے والی بلامعاوضہ خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی۔