پشاور(جنگ نیوز)پشاور سے تعلق رکھنے والے نوجوان اور متحرک پیشہ ور اکاؤنٹنٹ ، حمزہ شاہد نے ، برطانیہ کے مشہور آکسفورڈ بروکس یونیورسٹی سے اپلائیڈ اکاؤنٹنگ میں بیچلر آف سائنس (بی ایس سی) کی ڈگری حاصل کرکے اپنے تعلیمی اور پیشہ ورانہ سفر میں ایک اور قابل ذکر کامیابی کا اضافہ کیا ہے۔ملائشیا کے پل مین کوالالمپور سٹی سنٹر میں منعقدہ کانووکیشن تقریب کے دوران یونیورسٹی کے بورڈ نے سرکاری طور پر ڈگری دی تھی۔ اس پروگرام نے مختلف ممالک کے فارغ التحصیل اور پیشہ ور افراد کو اکٹھا کیا۔