• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین عد الت کیس ، ایڈورڈزکالج پشاور کے قائم مقام پرنسپل کوعدالت میں پیش ہونے کے احکامات

پشاور (نیوز رپورٹر)سول جج پشاور احتشام الحق نے ایڈورڈزکالج پشاور کے قائم مقام پرنسپل کو توہین عدالت کیس میں پیش ہونے احکامات جاری کردیئے اور موقف اپنایا ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کیوں آپ کو جیل بھیجا جائے ۔ اس حوالے سے جاری حکم نامے کے مطابق فاضل عدالت نے چند روز قبل ایڈورڈز کالج پشاور میں تعینات آفس اسسٹنٹ مشتاق خان کی کالج سے بے دخلی اور داخلے پر پابندی کے حوالے سے حکم امتناعی جاری کرکے کالج کے قائم مقام پرنسپل کو درخواست گزار کو کالج میں داخلے اور اسے اپنے سیٹ پر کام کرنے کا حکم دیاتھا۔ تاہم کالج کے قائم مقام پرنسپل نے عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کی جس پر درخواست گزار مشتاق خان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی ، عدالت نے متعلقہ قائم مقام پرنسپل کوسختی سے عدالتی حکم کی تعمیل کرنے اور حکم عدولی پر عدالت میں پیش ہوکر وضاحت کرنے کا حکم جاری کیا، عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو بیلف کے ساتھ معاونت کرنے اور درخواست گزار کو کالج میں داخلے اور اپنی متعلقہ سیٹ پر کام کرنے کو یقینی بنانے کا احکامات جاری کئے جبکہ پرنسپل کیجانب سے حکم عدولی پر اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔
پشاور سے مزید