• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مومن ٹاؤن میں گیس پریشرکمی کا مسئلہ سنگین ہوگیا،جاوید اقبال اورکزئی

پشاور(جنگ نیوز)مومن ٹاؤن پشاورکے کونسلر جاوید اقبال اورکزئی نےعلاقے میں کم گیس پریشر مسئلے کی وجہ سے علاقے کے عوام سخت پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں۔گزشتہ 2سالوں سے مومن ٹاؤن میں گیس کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے محکمہ گیس ایس این جی پی ایل کے اعلیٰ حکام کوباربارشکایات جمع کرائی جاچکی ہیں مگرگیس پریشر کمی کا مسئلہ جوں کا توں ہے۔ انہوں نے کہاکہ گھریلوصارفین کو صبح سویرے 6بجے صرف ایک گھنٹہ گیس چھوڑی جاتی ہےاورپریشر مشین کے استعمال سے معمولی طورپر آتی ہے۔انہوںنے کہا کہ گیس پریشر کمی کے مسئلے کی وجہ سے سکول جانے والے بچے اکثرصبح کا ناشتہ کرنے سے محروم ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پریشر مشین سے صرف ہواآتی ہے اورعلاقے کے رہائشی گیس کی عدم فراہمی کے باوجودہزاروں روپے کے بل بھررہے ہیں۔ دوسری جانب اہلیان علاقہ محکمہ گیس کے حکام کو بددعائیں دیتے ہوئے نظرآتے ہیں جن کی وجہ سے سی این جی سٹیشنوں کو توگیس پریشر سے دی جاتی ہے مگرگھریلوصارفین خصوصی طورپر خواتین کو سخت مشکلات کا سامناہے۔ جاوید اقبال اورکزئی نے محکمہ سوئی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ علاقہ مومن ٹاؤن میں مقررہ ٹائم کے مطابق گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ سکول وکالج جانے والے بچوں سمیت خواتین کو مشکلات کا سامنانہ کرناپڑے اورگیس پریشرکے مسئلے کو فوری حل کیا جائے۔انہوں نے جنرل منیجرمحکمہ سوئی گیس وقاص شنواری،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اورگورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو مذکورہ مسئلے کے حل کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے خبردارکیا کہ اگرمسئلہ حل نہ ہواتواہلیان علاقہ احتجاج کرنے پرمجبورہوں گے۔
پشاور سے مزید