• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثمینہ غنی کو ضلع خیبر کی ای ڈی او( زنانہ) تعینات

پشاور( نیوز رپورٹر ) صوبائی حکومت نے گریڈ 19کی خاتون آفیسر ثمینہ غنی کو ضلع خیبر کی ای ڈی او( زنانہ) تعینات کر دیا ہے وہ اس پہلے بھی ضلع خیبر میں بطور ڈی ای او خدمات سر انجام دے چکی ہے ۔ اس ضمن میں محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے اعلامیہ جاری کر دیا۔انہوں نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ادھر ضلع خیبر کے عام نے اس تعیناتی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دور میں بھی موصوفہ نے ضلع کے گرلز سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کیساتھ ساتھ طالبات کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی اور گرلز سکولوں میں خواتین اساتذہ کی حاضری کو یقینی بناتے ہوئے سکولوں میں خواتین اساتزہ کی کمی کو دور کیا ۔
پشاور سے مزید