• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی صارفین کی شکایات کے ازالہ کیلئے کیسکو کی آن لائن کچہری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے زیراہتمام بجلی صارفین کی شکایات کے بروقت ازالہ کیلئے چیف ایگزیکٹو افسر کیسکو انجینئر یوسف شاہ خان کی زیرنگرانی آن لائن کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں کیسکو کے چیف انجینئر مرزا اعزاز بیگ ، فنانس ڈائریکٹر محسن احسان سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی آن لائن کچہری میں کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام آپریشن سرکلز کے مختلف علاقوں کے صارفین نے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے چیف ایگزیکٹو افسر کیسکو کو اپنے اپنے علاقوں کی بجلی سے متعلق مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو انجینئر یوسف شاہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیسکو کے زیر انتظام تمام علاقوں کے صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے صارفین سے گزارش کی کہ وہ اپنے ذمہ بجلی کے بل بروقت جمع کرائیں۔
کوئٹہ سے مزید