کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور غیرسرکاری تنظیموں کے نمائندوں نے کہا ہے کہ اتحاد بین السادات ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سےاجتماعی شادیوں کااقدام قابل تحسین ہے یہ بات سید الطاف حسین شاہ، علامہ ہاشم موسوی، حافظ ادریس مغل، فاطمہ خان، آرزو خان، سید ضیاء الدین سمیت دیگررہنماؤں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں اجتماعی شادی کی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ اتحاد بین السادات ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین سید الطاف حسین شاہ اور ان کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے جنہوں نے نیک مقصد کے لئے دو سال سے کاوشیں شروع کررکھی ہیں اس سال 10 جوڑوں کی اجتماعی شادی کرائی ہے جس میں ہر جوڑے کو اپنی مدد آپ کے تحت اپنی مدد آپ کے تحت اور مخیر حضرات کے تعاون سے فرنیچر اور دیگر گھریلو سامان بھی دیا گیا ہے فی جوڑے کو ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد کا سامان دیا گیا ہے مقررین نے کہا کہ اس طرح کے نیک کاموں میں سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے ۔