کوئٹہ( خ ن) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے زیرِ اہتمام بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے اسکول آف لاء میں “ٹیکسیشن اور انسدادِ منشیات، پراپرٹی ٹیکس، حدودِ قانون” کے موضوع پر ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیاجس کا مقصد نوجوان قانون کے طلبہ میں ٹیکس نظام، پراپرٹی ٹیکسیشن کے قانونی فریم ورک، اور انسدادِ منشیات کے سلسلے میں سرکاری پالیسیوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس نارتھ نصیراللہ خان مندوخیل تھے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جدید ریاستی نظام میں ٹیکسیشن ریگولیشنز، پراپرٹی ایویلیوایشن میکانزم اور اینٹی نارکوٹکس لاءانفورسمنٹ بنیادی ستون کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طالب علموں کو فِسکل لا، ریونیو ایڈمنسٹریشن اور کمپلائنس سسٹمز کی عملی سمجھ حاصل کرنی چاہیئے معاشرتی اصلاح اور انسدادِ منشیات میں طالب علم، عوام اور قانون دان طبقہ کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے تعلیم یافتہ نوجوان جب سماجی شعور اور قانون کی سمجھ کے ساتھ کام کرتے ہیں تو ایک مضبوط اور منظم معاشرہ تشکیل پاتا ہے سیشن سے ڈائریکٹر ایکسائز رستم خان، جمشید گچکی، سہیل حسن کاسی، محترمہ نجوا غنی، شبیر احمد اور اسحاق وکٹرنے بھی خطاب کیا۔