• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر عارف جان محمد حسنی سے حیات اللہ خان کاکڑکی ملاقات

کوئٹہ (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی کونسل کے رکن حیات اللہ خان کاکڑ نے سابق صوبائی وزیر میر عارف جان محمد حسنی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا میر عارف جان محمد حسنی نے پارٹی کی مضبوطی اور عوامی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیاحیات اللہ خان کاکڑ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت اور جمہوری جدوجہد کا تسلسل برقرار رکھے ہوئے ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی قیادت کے وژن کے مطابق صوبے میں ترقی، روزگار اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید