کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کلی ملک عبدالعلی کچلاک کی ہیڈ مسٹریس نادیہ علی حسن نے کہا ہے کہ ہم اپنی طالبات کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے اور انہیں بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہمارا مشن ہے یہ باتیں انہوں نے اسکول میں آرٹسکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیںاس موقع پربلوچستان ریفارمز سوشل نیٹ ورک کی پیٹرن اِن چیف فائزہ سکندر اور چیف کوآرڈینیٹر فاریہبتول،سیکنڈ ہیڈ رضوانہ شفیع، کوآرڈینیٹر ریحانہ طارق بھی موجود تھیں شرکا نےگو رنمنٹ گرلز ہائی اسکول کلی ملک عبدالعلی کچلاک کی کلاسز کا دورہ بھی کیا اور اسکول میں بہترین تعلیمی نظم وضبط کو سراہا مقرین نے کہا کہ اسکول کا تعلیمی ماحول قابلِ تعریف ہے اس موقع پر بلوچستان ریفارمز کی جانب سے اسکول کی ہیڈ مسٹریس نادیہ علی حسن، سیکنڈ ہیڈ رضوانہ شفیع، کوآرڈینیٹر ریحانہ طارق اور خصوصی طور پر طالبہ آمنہ عبدالمالک کو تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔