کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جناح ایلیٹ اسکول کی پرنسپل وجیہہ عمران نے کہاہے کہ طلباءکوتعلیم کے ساتھ تفریحی مواقع فراہم کرناضروری ہے تاکہ ان کی شخصیت کے ہمہ جہت پہلو ابھر کر سامنے آئیں یہ بات انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس مو قع پربلوچستان ویمن رائٹسایسوسی ایشن کی ناہید کریم،بلوچستان ریفارمز کے صدر ملک عرفان ، فائزہ سکندر، فاریہ بتول سمیت دیگر بھی موجود تھے سالانہ کارنیول میں طلباءو طالبات اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی کارنیول میں 20 سے زائد اسٹالز لگائے گئے جبکہ محفلِ قوالی کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا جس نے شرکاءکو خوب محظوظ کیامقررین نے اسکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جناح ایلیٹ اسکول نے ایک بہترین پروگرام ترتیب دیا۔