کوئٹہ(خ ن)سید جمیل آغا کی اہلیہ اور سید فیصل آغا (سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی)، سید عادل آغا اور سید عابد آغا کی والدہ انتقال کر گئیں ۔مرحومہ کی نمازِ جنازہ سول سیکرٹریٹ مسجد زرغون روڈ میں ادا کی گئی، جس میں وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری شکیل قادر خان، آئی جی پولیس محمد طاہر، صوبائی وزراء سمیت سرکاری افسران، معزز شخصیات، رشتہ داروں اور احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فاتحہ خوانی ان کی رہائش گاہ نزد سیکریٹریٹ ریڈ زون، کوئٹہ میں ہو گی۔