کوئٹہ (این این آئی) پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن بلوچستان کے صدر نورزمان کاکڑ،صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی محمد ابراہیم زہری، نائب صدر حضرت علی اچکزئی،حاجی کریم بلوچ،اسلم کھیتران،پریس سیکرٹری خالد جاوید،اری گیشن کے صدر نادر شاہ،زراعت کے صدر شیراحمد علیزئی،صلاح چھلگری،بی ڈی اے کے صدر عارف بنگلزئی،لوکل گورنمنٹ کے امین اللہ کاسی ٹیکنیکل ونگ کے حنیف زہری،اربن کے خان رندنے مشترکہ بیان میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے تمام سرکاری ملازمین کے 30فیصد ڈی آر اے الاؤنس میں تاخیری حربے کا سختی سے نوٹس لیا جائے انہوں نے کہا کہ چار مہینے گزرنے کے باوجود ملازمین کو ڈی آر اے الاؤنس نہیں دیاجارہا ہے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔