کوئٹہ(پ ر) بلوچستان گیمز میں ہزارہ ٹاؤن گرلزہائی سکول کی پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبات کے اعزازمیں تقریب کا انعقادکیا گیارسہ کشی ‘تھروبال اور دوڑکے مقابلوں میں ہزارہ ٹاؤن گرلزہائی سکولز کی پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبات میں ہیڈمسٹریس کنیززہرہ نے شیلڈز میڈل ٹرافی اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے مس حکیمہ سپورٹس انچارج کو بہترین کارکردگی پر شیلڈپیش کئی گئی ہیڈمسٹریس کنیززہرہ نے کہاکہ ہماری طالبات نے مختلف گیمزمیں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرکے بلوچستان اورپاکستان کانام روشن کیاہے۔