کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مرکزی مسلم لیگ ضلع کوئٹہ کے عہدیداران اور صوبائی حلقہ جات کے نمائندوں کا مشاورتی اجلاس حافظ محمد ادریس مغل کی صدارت میں ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد ادریس مغل نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کوئٹہ میں بڑا سرپرائز دیں گے اس سلسلے میں دو کمیٹیوں کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے ایک الیکشن امور اور دوسری عوامی مسائل حکومت تک پہنچانے کے لیے ہوگی انہوں نے کہا کہ خواتین ونگ کو فعال اور اقلیتی برادری میں پارٹی کا ڈھانچہ مضبوط کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ عوامی سطح پر رابطہ مہم تیز کریں اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں سردار سعود ساسولی ،بخت محمد خان خلجی، میر شاہ جہاں گرگناڑی، میر شکر خان رئیسانی اور آغا نسیم الرحمٰن نے بھی خطاب کیا۔