• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ہتھکنڈےکشمیری عوام کے عزم کو کمزور نہیں کرسکے،نعیم کریم

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چوہدری نعیم کریم نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 سیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے اپنی افواج کشمیر میں اتاری تھیں مگربھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈےکشمیری عوام کے عزم کو کمزور نہیں کرسکے کشمیری عوام کئی دہائیوں سے بھارتی افواج کے ظلم و جبر کا مقابلہ کر رہے ہیں تحریک آزادی میں دی جانے والی ہزاروں قربانیاں ان کے عزم کو مزید پختہ کررہی ہیں یہ باتیں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کوئٹہ کے رابطہ آفس میں پیر کو یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو ظلم و جبر کے آگے جھکے نہیں بلکہ ڈٹے ہوئے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید