کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں ہر دوسرا نوجوان سوشل میڈیا کےاثرات کو منفی قرار دینے لگا، امریکا میں 13سال سے 17سال کی عمر کے48فیصد نوجوانوں نےکہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ان کی عمر کے لوگوں پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے 2024 کے موسمِ خزاں میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق، امریکا میں 13 سے 17 سال کی عمر کے 48 فیصد امریکی نوجوانوں کا اب یہ کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کا ان کی عمر کے لوگوں پر زیادہ تر منفی اثر پڑتا ہے، جبکہ دو سال پہلے یہ شرح صرف 32 فیصد تھی۔امریکا میں صرف 11 فیصد نوجوان ہی سوشل میڈیا کے اثرات کو زیادہ تر مثبت قرار دیتے ہیں۔ نوجوانوں اور ان کے والدین دونوں کے لیے ذہنی صحت ایک کلیدی تشویش ہے۔سروے میں شامل 55 فیصد والدین نے کہا کہ وہ آج کل کے نوجوانوں کی ذہنی صحت کے بارے میں انتہائی یا بہت زیادہ فکرمند ہیں۔