• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیورو کریسی کیلئے اہم خبر؛ چیف فنا نس اینڈ اکاؤنٹس افسر کی تعیناتی کا طریقہ کار تبدیل

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )بیورو کریسی کیلئے اہم خبرہے کہ وفاقی حکومت نےوزارتوں اورڈویژنزمیں چیف فنا نس اینڈ اکا ؤنٹس افسر کی تعیناتی کا طریقہ کار تبدیل کردیا ، اس اہم تعیناتی میں آڈیٹرجنرل آف پاکستان کا کردارختم کردیا گیا ۔ وزارت خزانہ کوآڈیٹرجنرل کی جگہ چیف فنانس اینڈاکاونٹ آفیسرکی تعیناتی میں کلیدی کردارمل گیا۔وزارتوں اورڈویژنزمیں اب چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹ آفیسرکی تعیناتی خزانہ ڈویژن کی سفارش پرہو گی۔ان تعیناتیوں میں آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی مشاورت کوخزانہ ڈویژن کی سفارش سے بدل دیا گیا ۔ اس ضمن میں وفاقی وزارت خزانہ نےریگولیشنز میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
اہم خبریں سے مزید