• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلیر قیادت انقلابی اصلاحات نے اقوام عالم میں ترکیہ کو قابل رشک بنایا، صدر مملکت

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ کے 102ویں یوم جمہوریہ کے پرمسرت موقع پرترک حکومت اور برادر عوام کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن عالمی تاریخ کے ایک اہم لمحے کی نشاندہی کرتا ہے جب مصطفٰی کمال اتاترک کی بصیرت انگیز قیادت کی رہنمائی میں ریزیلنٹ ترک قوم اصلاح، ترقی اور تجدید کی راہ پر گامزن ہوئی۔ منگل کو ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار ترکیہ کے یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے لوگوں نے جس حوصلے اور عزم کے ساتھ اپنی تقدیر کو تشکیل دیا وہ دنیا بھر کی نسلوں کو متاثر کرتا رہے گا، علامہ اقبال اور قائداعظم نے ترک جمہوریہ کے قیام میں ترکیہ کے عوام کی بہادر قیادت اور انقلابی اصلاحات کی تعریف کی جنہوں نے ترکیہ کو اقوام عالم میں قابل رشک قوم بنادیا۔
اہم خبریں سے مزید