• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR نے سسٹم کے غیر محفوظ ہونے کے متعلق خبروں کی تردید کر دی

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )ایف بی آر نے سسٹم کے غیر محفوظ ہونے کے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔ترجمان ایف بی آر نے ان خبروں کہ ایف بی آر کا پورا آئی ٹی سسٹم غیر محفوظ ناکام ہوچکا ہے اور سائبر کریمنلز کے کنٹرول میں ہے۔ ایف بی آر اس قسم کی تمام خبروں اور وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلے کی غلط تشریح کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ریکارڈ درست رکھنے اور عوام کو صحیح معلومات فراہم کرنے کے لیے یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ مذکورہ کیس میں شکایت کنندہ کا پاس ورڈ خود ٹیکس دہندہ کی تحویل میں تھا اور پاس ورڈ کے غلط استعمال کا واقعہ ٹیکس دہندہ کی اپنی کوتاہی کی وجہ سے پیش آیا ۔اس میں ایف بی آر کے آئی ٹی سسٹم کا کوئی ہاتھ نہیں تھا ۔ یہ پاس ورڈ اُس وقت غلط استعمال ہوا جب یہ ٹیکس دہندہ کی تحویل میں تھا اور اسے ایف بی آر کے ڈیٹا بیس سے حاصل نہیں کیا گیا۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس بے ضابطگی کی نشاندہی سب سے پہلے ایف بی آر کے اپنے انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ونگ نے ٹیکس دہندہ کے غیر معمولی ریٹرن فائلنگ پیٹرن کی بنیاد پر کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید