• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے آئی کے اثرات، ایمازون کا 14ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

لندن(نیوز ڈیسک)اے آئی کے اثرات، ایمازون کا14 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ،تنظیم نو کا مقصد رفتار میں اضافہ کرنا ہے، متاثرہ ملازمین کو معاونت فراہم کی جائے گی، انتظامیہ،ٹیکنالوجی کے فروغ کے ساتھ روزگار کا توازن بگڑتا جا رہا ہے،انسانی وسائل پر کاری وار ہے، تجزیہ کار ،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی ایمازون نے منگل کو تصدیق کی ہے کہ وہ اپنے کارپوریٹ شعبے میں 14 ہزار ملازمتیں ختم کرنے جا رہی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) کے بڑھتے ہوئے کردار کے سبب اسے زیادہ مؤثر اور کم سطحی ڈھانچے میں شامل ہونے کی ضرورت ہے تاکہ نئے مواقع سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔پہلے کہا جا رہا تھا کہ کمپنی 30 ہزار تک ملازمین کو فارغ کر سکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید