• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای میں امیروں کی آمد کا ریکارڈ، ’سپر ایلیٹ‘ اسکولوں کا رجحان بڑھ گیا

دبئی (سبط عارف)یو اے ای میں امیروں کی آمد کا ریکارڈ، ’سپر ایلیٹ‘ اسکولوں کا رجحان بڑھ گیا، امیر خاندانوں کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم کی مانگ، تعلیمی مارکیٹ 5 سال میں 70 فیصد بڑھ کر 17.35 ارب ڈالر ہو جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ریکارڈ تعداد میں کروڑ پتیوں اور ارب پتیوں کو اپنی طرف کھینچ رہا ہے، جس سے انتہائی امیر افراد کے لیے بنائے گئے نہایت خصوصی اسکولوں کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں نجی اسکولوں کی مارکیٹ 2025میں 10.34 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2030تک 17.35 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ یہ ملک ایک عالمی مرکز کے طور پر دولت مند خاندانوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے، جس کی وجہ سے ’’سپر پریمیم‘‘ تعلیم کی مانگ مضبوط رہے گی۔
اہم خبریں سے مزید