• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوور بلنگ اور غفلت پر گیپکو، فیسکو اور کیسکو پر 10 کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ

اسلام آباد (اسرار خان) اوور بلنگ اور غفلت پر گیپکو، فیسکو اور کیسکو پر 10کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ، ریگولیٹر نے بجلی کمپنیوں کے ’مہنگے‘ نقصانات، بلنگ فراڈ اور وصولیوں کی کمزوری پکڑ لی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے تین سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوںگیپکو، فیسکو، اور کیسکوپر مالی سال2023-24 کے دوران صارفین سے زیادہ بل لینے، نقصانات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنےاور واجبات کی وصولی میں بہتری لانے میں ناکامی پر مجموعی طور پر 10کروڑروپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔نیپرا نے پایا کہ گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) نے اپنے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے نقصانات کو کم ظاہر کرنے کے لیے میٹر ریڈنگ میں ہیرا پھیری کی، جو بڑھ کر 11.48 فیصد تک پہنچ گئے،یہ ریگولیٹر کے 9 فیصد کے ہدف سے کہیں زیادہ ہے۔

ملک بھر سے سے مزید