• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سربمہر مخدوش عمارتوں سے رہائشیوں کو سامان نکالنے کی اجازت مل گئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے ایس بی سی اے کی جانب سے سر بمہر کی گئی گئیں مخدوش عمارتوں سے مکینوں کو سامان نکالنے کی اجازت دیدی۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ایس بی سی اے کی جانب سے مخدوش عمارتوں کو سر مہر کرنے سے متعلق متاثرہ عمارتوں کے مکینوں کی عمارتیں سیل کئے جانے کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ ایس بی سی اے کی ٹیکنیکل کمیٹی کے اراکین پیش ہوئے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ لوگ شکایت کرتے ہیں کہ بے دخل کرنے کے لئے عمارتوں کو مخدوش قرار دیا جاتا ہے۔ ٹیکنیکل کمیٹی کسی عمارت کے مخدوش ہونے کا تعین کس طرح کرتی ہے؟ انجنیئر عارف قاسم رکن ٹیکنیکل کمیٹی نے کہا کہ اگر ٹیکنیکل کمیٹی کی رپورٹ پر اعتماد نہیں تو کسی بھی تھرڈ پارٹی ماہرین سے معائنہ کروایا جاسکتا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ ایس بی سی اے کا حصہ نہیں ہیں بطور آزاد ماہر آپ کو کتنے پیسے ملتے ہیں؟ رکن ٹیکنیکل کمیٹی نے کہا کہ آمد ورفت کے اخراجات کے لئے 5 ہزار روپے ملتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید