• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کیلئے فضائی حدود 2 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ، نوٹم جاری

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے بھارت سے ملحقہ فضائی حدود آئندہ 2روز مخصوص اوقات میں فضائی حدود بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹم کے مطابق 28اور 29اکتوبر کو لاہور اور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کے بھارت سے ملحقہ مختلف فضائی روٹس کے درمیان فضائی حدود صبح 6تا 9بجے بند رہیں گی۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے کمرشل پروازوں کو احتیاط کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2روز کے دوران 3گھنٹے فضائی حدود بند رہے گی۔واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ہی بھارتی طیاروں پر اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید