• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں کا ریڈ کارپٹ استقبال قانون کی کھلی تذلیل، متحدہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست اراکینِ سندھ اسمبلی نے صوبائی حکومت کی خوفناک اور منافقانہ حکمتِ عملی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکارپور پولیس لائن میں سرکاری سرپرستی میں ڈاکوؤں، قاتلوں اور اغوا کاروں کا ریڈ کارپٹ استقبال قانون کی کھلی تذلیل اور ریاستی مشینری کا ناکام ہونا ہے۔اس شرمناک اقدام کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائی جائے، ان ڈاکوؤں کے سرنڈر کے پس پردہ عزائم کو بے نقاب کیا جائے اور سندھ میں جنگل کے قانون کے بجائے عوامی فلاح پر مبنی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے۔ یہ کیسا ڈاکو راج ہے جسے امن کی پالیسی کا جھوٹا نام دے کر معصوم عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے؟

ملک بھر سے سے مزید