• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے منشیات کے مقدمات کے 2 ملزم گرفتار

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی میں انسداد دہشت گردی اور منشیات کے مقدمات کے 2 ملزمان کو سیف سٹی کیمروں کی نشاندہی سے گرفتار کرلیا گیا۔ ڈائریکٹر سیف سٹی پروگرام ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ نے اس نمائندے کو بتایا کہ گذشتہ روز سیف سٹی پروگرام کے جدید کیمروں نے سندھ پولیس کے کرائم ڈیٹا ریکارڈ سے دو ملزمان کی نشاندہی کر کے چند سیکنڈ میں قریب ترین پولیس پارٹی کے سسٹم کو پیغام ارسال کیا۔ ٹیبلٹ پر اطلاع ملتے ہی ملزم اطہر حسین شوکت علی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور انہیں ارام باغ پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید