کراچی( اسٹاف رپورٹر) میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 میں نویں جماعت کے مظامین کی چانچ دستی نہیں ہوگی بلکہ سارے مظامین کی جانچ ای مارکنگ کے زریعے کی جائے گی ان خیالات کا اظہار میٹرک بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر حمزہ خان تگڑ نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے بتایا کہ جب کہ دسویں جماعت کے حیاتیات اور کمپیوٹر کی ای مارکنگ شروع کی جائے گی۔ چیرمین بورڈ غلام حسین سہو کی ہدایت پر امتحانی نظام کو او لیول کے طر پر کرنے کے لیے ہم شارٹ نوٹس اور ایم سی کیوز کو بڑھائیں گے، اور انکا حصہ 50فیصد پر جب کہ باقی 50 فیصد کے لمبے جوابات ہوں گے۔