کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے عالمی قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ ہے، غزہ اور کشمیر کے مسائل سے دنیا میں امن خطرے سے دوچار ہے، جہاں بے گناہ مسلمانوںکاقتل عام انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے، 27اکتوبر 1947میں بھارتی افواج نے سری نگر میں داخل ہو کر بین الاقوامی قوانین اور کشمیری عوام کے آزادی کی صریح خلاف ورزی کی تھی، جس سے ایشیا میں پاک بھارت تصادم کی راہ بھی ہموار ہوئی جس کی ذمے داری بھارت کے سر ہے،جب تک کشمیری عوام کو ان کے حقوق نہیں دئیے جائیں گے،امن خواب رہے گا،لمی برادری کو مقبوضہ وادی میں بھارتی ظلم و جبر بند کرانے کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا اور پوری دنیا اس سفاکیت پر ایک بڑی مہم شروع کرے، کشمیر کی تقدیر کا فیصلہ کشمیریوں کا حق ہے سرحدوں کے دونوں اطراف کشمیری عوام ہی اصل حق دار ہیں۔