کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، مختلف منفی خبروں کی وجہ سے مندی کا رحجان،کے ایس ای100انڈیکس میں 2063 پوائنٹس کی کمی،ایک لاکھ 62اور 61ہزار پوائنٹس کی حد بھی برقرار نہ رہی،68.06فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی،سرمایہ کاری مالیت 239ارب 23 کروڑ 36لاکھ 86ہزار روپے کم ہو گئی، تاہم کاروباری حجم 1.19فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق منگل کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے بعدایک موقع پر انڈیکس 1217پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس سے بڑھ گیا، تاہم دوپہر کے بعد مختلف افواہوں کی وجہ سے اچانک فروخت کا دباو بڑھ گیا،بینکنگ،انرجی،آئل اینڈ گیس اور ٹیکنالوجی سیکٹرز میںشیئرز کی فروخت سے صورتحال تبدیل ہو ئی اور انڈیکس 2358پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 60 ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے آگیا ۔