• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ امن منصوبہ خطرے میں، نیتن یاہو کا حماس کیخلاف کارروائی کا حکم

کراچی(نیوز ڈیسک)غزہ امن منصوبہ خطرہ میں، نیتن یاہو کا حماس کیخلاف کارروائی کا حکم ،جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں کےاسرائیلی الزامات پر حماس کا سخت ردعمل، ملبہ کے نیچے دفن یرغمالیوں کی لاشیں نکالنا مشکل کام، اسرائیل حملہ کے بہانے گھڑ رہا ہے، حماس ،قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ فوج کو فوری طور پر غزہ میں شدید حملے کرنے کی ہدایت دی ہے۔یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ حملے کب اور کہاں کیے جائیں گے۔تاہم اسرائیلی حکومت نے کہا کہ یہ حملے حماس کی جانب سے جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزی کے جواب میں کی جا رہی ہیں، اسرائیل کے مطابق حماس نے اب تک غزہ میں موجود 13قیدیوں کی لاشیں واپس نہیں کیں۔حماس کا کہنا ہے کہ اسے اس عمل کے لیے زمینی امداد، ماہر ٹیموں اور بھاری مشینری کی ضرورت ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید