• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریپ مجرم قرار پانے والے ڈچ کھلاڑی کو آسٹریلیا میں ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت سے روک دیا گیا

کراچی(نیوز ڈیسک)ریپ مجرم قرار پانے والے ڈچ کھلاڑی کو آسٹریلیا میں ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت سے روک دیا گیا،ڈچ والی بال ایسوسی ایشن (نیووبو) نے بتایا ہےکہ ریپ کیس میں مجرم قرار دیے گئے نیدرلینڈز کے بیچ والی بال کھلاڑی اسٹیون فان ڈے ویلڈے کو آسٹریلیا نے ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے جس کے باعث وہ اگلے ماہ ایڈیلیڈ میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔خبر رساں ادارے کے مطابق اولمپین فان ڈے ویلڈے کو 2016 میں برطانیہ میں 12 سالہ بچی کے ریپ کے جرم میں 4سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جرم کے وقت وہ 19برس کے تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید