کراچی (نیوز ڈیسک) راجستھان کے مشہور پوشکر میلے کے باضابطہ آغاز سے پہلے ہی مہنگے مویشیوں نے سب کی توجہ کھینچ لی ہے۔ ایک گھوڑے کی قیمت 55کروڑ روپے جبکہ ایک بھینس کی قیمت 80کروڑ روپے لگائی گئی ہے، جنہیں دیکھنے کے لیے لوگ بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔ یہ میلہ 30اکتوبر سے 5 نومبر تک جاری رہے گا، اور اس میں مویشیوں کے ساتھ ثقافتی تقریبات اور مذہبی سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی۔ اس سال میلے میں ہراس، اونٹ، بھینسیں اور گائے سمیت ہزاروں مویشی رجسٹرڈ ہیں۔ گھوڑے کا نام ہے شہباز عمر تقریباً ڈھائی سال، مرواڑی نسل کا ہے۔ بھینس کا نام ہے انمول وزن تقریباً 1,500 کلوگرام ہے۔