انقرہ(نیوز ڈیسک)برطانیہ اور ترکیہ کے درمیان 11 ارب ڈالر کا تاریخی یوروفائٹر معاہدہ، 10سالہ دفاعی تعاون کا معاہدہ، ترکیہ کو 20یورو لڑاکا طیارےملیں گے، برطانوی وزارت دفاع، برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ نیٹو کے رکن ملک ترکی کو یوروفائٹر جیٹ طیارے فروخت کرنے کے لیے 10 سالہ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کی مالیت تقریباً گیارہ ارب ڈالر ہے۔ترکی کو یوروفائٹر جیٹ طیارے فروخت کرنے کا یہ معاہدہ برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر کے ترک صدر ایردوان کے ساتھ مذاکرات کے بعد طے پایا۔ برطانوی وزیرِاعظم نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا، یہ ایک اہم معاہدہ ہے کیونکہ یہ آٹھ ارب پاؤنڈ (تقریباً 10.7ارب ڈالر) کے آرڈرز پر مشتمل ہے،یہ کام 10 سال تک جاری رہے گا، جس دوران (یوروفائٹر) ٹائفون طیارے تیار کیے جائیں گے، اس لیے یہ ہمارے ملک کے لیے بہت بڑی بات ہے۔