لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی ہدایت پر تمام پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹیز انسدادِ سموگ سرگرمیوں میں متحرک ہیں، تمام اضلاع کی شاہراؤں اور گرین بیلٹس پر پانی کا چھڑکاؤ شروع کردیا گیا ہے، بلال یاسین نے واضح کیا کہ سموگ کیخلاف آگاہی مہم میں تمام سرکاری اداروں اور عوام کی شمولیت ازحد ضروری ہے، اس ضمن میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ سموگ کے خاتمے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر درختوں کی دھلائی اور پانی دینے کا عمل جاری رہے گا۔